ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئی آرسی ٹی سی کا مسافروں کو تحفہ: ٹرین ٹکٹ پہنچیں گے گھر،ٹکٹ ملنے پرپیسے کی ادائیگی

آئی آرسی ٹی سی کا مسافروں کو تحفہ: ٹرین ٹکٹ پہنچیں گے گھر،ٹکٹ ملنے پرپیسے کی ادائیگی

Wed, 10 May 2017 23:13:46    S.O. News Service

نئی دہلی10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ریلوے نے اپنے مسافروں کو شاندار تحفہ دیا ہے۔آئی آرسی ٹی سی نے ریل ٹکٹوں کو گھر میں پہنچانے کا بندوبست شروع کیا ہے جس میں مسافر نقد سمیت دیگر کسی بھی طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن نے کسٹمر سروس توسیع کرتے ہوئے ٹکٹ ملنے پر ادائیگی کی سروس شروع کی ہے جس میں مسافر آن لائن ٹرین ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور ٹکٹ ملنے پر پیسہ دے سکتے ہیں۔آئی آرسی ٹی سی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ آئی آرسی ٹی سی نے اپنی ویب سائٹ اور موبائل اپلی کیشن کے ذریعے ”پے آن لائن ڈلیوری“(پی اوڈی) کی شروعات کی ہے۔
 


Share: